اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

عوام کے لئے نئی مشکل ، گھروں پر صفائی ستھرائی کے چارجز لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گھروں پر صفائی ستھرائی کے چارجز بھی عوام سے وصول کئے جائیں گے، گھروں پر کتنے سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا ، دس مرلے کے گھروں پر دو سو روپے اور اس سے بڑے گھروں پر پانچ سو روپے سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔

مریم نواز نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینیٹیشن چارجز میں پچاس فیصد سے زائد کی کمی کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز میں اضافےکی تجویز بھی پیش کی گئی، جس کو وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈور پاور پروجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ ہے۔

گذشتہ روز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صاف ستھرا پنجاب پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ پروگرام کےتحت صفائی کا کام نجی شعبےکےسپردکیاجائے گا اور ڈویژن کی سطح پر صفائی کا کام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزکریں گی.

جون سےکام نجی شعبےکےسپرد کرنے کیلئےٹینڈر پراسس شروع کیاجائے گا، گھروں،دکانوں،کاروباری مراکزسےسینی ٹیشن فیس وصول کی جائے گی.

کم سے کم سینی ٹیشن فیس 200 روپے ماہانہ رکھنےکی تجویز ہے تاہم محکمہ بلدیات کی تجویز آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں