تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 51 پیسے کی کمی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور  نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -