منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گردشی قرضوں کیلئے بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف نے اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے لئے بانڈز کے اجراء کی اجازت دے دی ، قرضوں کے لئے 250ارب روپے کے بانڈز جاری ہوں گے ، تاہم اجراء کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بانڈزجاری کئے جائیں گے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے بھی اعتراضات ختم کر دئیے ہیں۔

پاکستان توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں کیلئے ڈھائی سوارب روپے کے بانڈز کے لئے گارنٹیز جاری کرے گا ،حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کے لئے سکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے اور یہ اقدام جلد کیا جائے گا تاہم مشیرخزانہ نےاجراءکی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے۔

موجودہ دورے حکومت میں سرکلرڈیٹ میں اضافے کی رفتار میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، اس وقت گردشی قرض میں ماہانہ بارہ ارب روپے کا اضافہ ہورہاہے، یہ اضافہ بیس سے تیس ارب روپے ماہانہ تک ہوتا تھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےباعث بھی سرکلرڈیٹ میں اضافے کی رفتار کم ہوئی ہے، اس وقت سرکلرڈیٹ کاحجم سترہ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے، آئی ایم ایف نے بھی سکلر ڈیٹ کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حال کرنے کا کہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں