جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

اسپیس پالیسی : پاکستانی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اسپیس پالیسی کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اسپیس پالیسی سے کمپنیاں پاکستانی صارفین کو کہیں بھی انٹرنیٹ فراہم کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسپیس پالیسی کے تحت اسپیس رولز کی تیاری جاری ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے اسپیس رولز کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

اسپارکو، پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی، وزارت سائنس اور پیمرا کے ساتھ مشاورت مکمل کی ، نگراں وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے کمیونیکیشن کی دنیا میں نئی جدت آئی ہے۔

نگراں وزیرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ اسپیس پالیسی کے تحت پرائیویٹ کمپنیاں بھی سروسز دے سکیں گی، اسپیس پالیسی سے کمپنیاں پاکستانی صارفین کوکہیں بھی انٹرنیٹ فراہم کرسکیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں