تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

مارکیٹوں کو شام 7بجے بند کرنے سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے مارکیٹوں کو شام 7بجے بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا اور وزرا اور سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کو توانائی کے بحران اور ملک میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں مارکیٹوں کو شام 7بجے بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا جبکہ وزرا اورسرکاری ملازمین کےفیول میں40فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنےکی منظوری دے دیا ، ہفتےکی چھٹی کی بحالی کی منظوری بجلی کی بچت کیلئےدی گئی، جسے وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلے ختم کر دیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سرکاری دفاتر کو ہفتے کے روز کھلے رہنے کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم کے فیصلے کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد اور کراچی میں سینکڑوں سرکاری اور بینک ملازمین نے احتجاج کیا۔

خیال رہے ملک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے اور بجلی کا شارٹ فال 7000 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، جس کے باعث دیہی اور شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک برقرار ہے۔

Comments

- Advertisement -