تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

رعایتی قیمت پر ٹکٹ کی فراہمی، چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور وزارت خارجہ کے تعاون سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے حکمت عملی مرتب کی۔

چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں موجود طلبہ کی واپسی کے لیے 18 مئی کو حکومت پی آئی اے کی خصوصی پرواز بھی چلائے گی، وطن واپسی آنے والے طلبہ سے ٹکٹ کی قیمت پچاس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چین سے پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے کا فیصلہ درست ثابت ہو رہا ہے

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: پاکستانیوں‌ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، چین کی یقین دہانی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’چین میں موجود 300طلبہ کو وطن واپس لایاجائےگا‘۔ معاونِ خصوصی نے اس بات کا اعلان طلبہ کے والدین سے ملاقات کے بعد کیا اور انہیں حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا۔ جس پر انہوں نے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم بھی کیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان میں موجود طلبہ نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا، 6ماہ میں طلبہ اور والدین نے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، مشکل وقت میں والدین کیساتھ رابطے میں رہے ہیں، کم قیمت پرٹکٹ کی فراہمی سے طلبہ اور والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔