تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔

پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -