تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی

اسلام آباد : تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان بطور پارٹی چیئرمین اسپیکر کو خط لکھیں گے، جس میں فلور کراسنگ قانون کے تحت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنالی ، اس سلسلے میں رات گئے حکمران جماعت کااہم مشاورتی اجلاس
ہوا،جس میں پارٹی کی سینئرقیادت اورقانونی ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے اسپیکر کو لکھے جانے والے ممکنہ خط کے نکات پر مشاورت کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بطورپارٹی چیئرمین اسپیکرکوخط لکھیں گے، جس میں فلور کراسنگ قانون کے تحت کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی قانونی اورآئینی ٹیم خط کےڈرافٹ کوحتمی شکل دے گی ، وزیراعظم سےمنظوری ملتےہی اسپیکرکوارسال کیا جائے گا۔

یاد رہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیرآئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہیے۔

خیال ر رہے حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو جلد نمٹانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Comments

- Advertisement -