تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نئی کابینہ ایک دو روز میں حلف اٹھائے گی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

مری: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قائد ایوان چاہے جو بھی ہو حکومتی پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا، سی پیک اور دیگر منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، نئی کابینہ کو ایک دو روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 120 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ پر مشاورت جاری ہے جس کا حتمی اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف سے نئی کابینہ سے متعلق مشاورت ہوئی اجلاس میں پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم تو بدل سکتا ہے لیکن حکومتی پالیسیاں برقرار رہیں گی تاکہ ملکی ترقی کی رفتار کم نہ ہو۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کو اکٹھا کر کے جمہوری تسلسل کو چار دن میں بھاری اکثریت سے بحال کیا جس پر تمام جماعتیں مبارک باد کی مستحق ہیں، نئی کابینہ کے اراکین ایک دو روز میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیں گے جس کے بعد حکومت بھرپور طریقے سے کام کرنے لگے گی۔

نومنتخب وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اجلاس میں حکومتی پالیسیاں برقرار رکھنے کی ہدایت کی، ملکی ترقی کے لیے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کو کام کرنا ہوگا۔

مشاورتی اجلاس

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی مری پہنچے جہاں انہوں لیگی رہنماؤں اور نوازشریف سے نئی کابینہ سے متعلق مشاورت کی، طویل مشاورتی اجلاس میں نئی کابینہ کے لیے ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد سابق وزیراعظم مری سے روانہ ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -