اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے اس کیلیے پالیسی 2024 تیار کر لی ہے۔

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عازمین حج کیلیے پالیسی تیار کی ہے جس کی وفاقی کابینہ سے 10 روز میں منظوری لے لی جائے گی، گزشتہ برس پالیسی میں تاخیر سے کئی مسائل پیش آئے۔

انیق احمد نے پالیسی کے خد و خال بتائے کہ پالیسی میں 40 روز کے حج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا، اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے بلکہ ان کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے 2 سوٹ کیس دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہوں گے، اس پر نام، پاسپورٹ نمبر، رہائش گاہ اور مکتب نمبر و دیگر معلومات ہوں گی۔

وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے، عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکج دیا جائے گا، سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین رومنگ کے بغیر موبائل فون پر آڈیو اور ویڈیو کال کر سکیں گے، 4 ہزار روپے کے موبائل پیکچ سے پاکستان لامحدود بات ہو سکے گی۔

گزشتہ روز نگراں حکومت نے سال 2024 میں مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 18 سے 20 دن کا حج پیکج بھی دی جائے گا۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا تھا کہ 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ مختصر حج کا دوارنیہ 30 دن کیا جائے۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا اور کوشش ہوگی مختصر حج میں اخراجات جنرل حج کےمطابق ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں