تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

حکومت سے مذاکرات : پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ میں مذاکرات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی، مذاکرات میں کب کیا ہوا، تحریک انصاف نے متفرق درخواست کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی کی متفرق درخواست میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تین ادوار ہوئے، مذاکرات میں پی ٹی آئی نے ہر ممکن حد تک لچک دکھائی۔

اس کے علاوہ متفرق درخواست میں گزشتہ رات ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ اپنے حکم پر عمل درآمد کروائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا نے مذاکرات کی ناکامی پر پی ٹی آئی کے مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

مذاکرات میں ہمارا مؤقف یہ تھا کہ اگر 14 مئی تک اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں تو پی ٹی آئی تمام انتخابات ایک دن پر رضا مند ہوجائے گی لیکن پی ڈی ایم نے اتفاق نہیں کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں ان باتوں پر اتفاق ہوگیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے ماتحت شفاف الیکشن ہوں تاکہ کل اس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، ہمارا اس بات پر اتفاق نہیں ہو سکا کہ عام انتخابات کس دن ہوں۔

Comments

- Advertisement -