اشتہار

اگلے سال سرکاری حج کے لئے کتنے لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے اگلے سال کے لئے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ، حج کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79ہزار 210 ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سال 2024 کے حج کےلئے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210ہے، جس میں 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج اسکیم کےلئے مختص ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی بار قلیل دورانیہ کاپیکج بھی متعارف کرادیا گیا ہے ، اب پاکستانی 20سے 25دن کا حج بھی کرسکیں گے

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی 2024 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی، کابینہ سے نئی حج پالیسی کی منظوری جلد لی جائے گی ۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کےتحت فی کس11لاکھ روپےوصول کئے جائیں گے اور ایک ہی خاندان ہونے کی صورت میں عازمین حج کو الگ رہائش دی جا ئے گی۔

اس سے قبل ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اسپانسر شپ سکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ سکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ سکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس سکیم کے تحت حج کرسکیں گے اور درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں