جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈینئل پرل کیس، حکومت کا ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے حکم کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینئل پرل قتل کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت معاملے پر سندھ حکومت سے رابطے میں ہے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف جلد از جلد نظرثانی اپیل دائر کی جائے گی، وفاقی حکومت اس معاملے میں سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

مزید پڑھیں: ڈینئل پرل کیس : سندھ حکومت کی اپیلیں مسترد، ملزمان کو بری کرنے کا حکم

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے عمر شیخ کی رہائی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت احمد عمر شیخ کی رہائی کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر نظر ثانی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، عمر شیخ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا، بری ہونے والے دیگر ملزمان میں فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں