پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اساتذہ نے بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے مشقت کرنے پر لگا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بہا ر: بھارت کے سرکاری اسکول کے طلباء کو اساتذہ نے لکڑی کاٹتے اور پتھر کاٹتے کے کام پر لگا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بچوں سے جبری مشقت (چائلڈ لیبر) کرانا عالمی سطح پر ایک جرم تسلیم کیا جاتا ہے جس کیخلاف عدالتوں میں سزائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔

چائلڈ لیبر سے مراد کسی بھی ایسے کام میں بچوں سے ملازمت کرانا ہوتی ہے جو بچوں کو اپنے بچپن سے محروم رکھتی ہو یہ عمل بچوں کیلئے ذہنی جسمانی معاشرتی یا اخلاقی طور پر بھی خطرناک اور نقصان دہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

کچھ ایسا ہی بھارتی ریاست بہار کے ایک قصبے جہان آباد میں پیش آیا، سرکاری اسکول کے طلباء کو اساتذہ نے لکڑی کاٹتے اور پتھر کاٹتے کے کام پر لگا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں اسکول کے چند طلبا کو لکڑیاں کاٹتے، پتھر توڑتے اور زمین کھودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی مجسٹریٹ نے بتایا کہ وہ اس معاملے سے واقف تھے اور متعلقہ اسکول کے حکام کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں