منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی ہدایت ، پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،مشیروں کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان ریلوےکی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیا ، ریلوے حکام کا کہنا ہے اسٹرکچر تبدیلی کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کیےجائیں گے،مشیرریلوے کی تنظیم نواور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے، مشیروں کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد کی جائے گی۔

حکام نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کی جدید تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کی جائےگی۔

مزید پڑھیں : ریلوے کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنایاجائے،وزیراعظم

یاد رہے رواں سال مارچ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریلوےکی تنظیم نو سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں ریلوے خسارے میں کمی، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے، ریلوے کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے، ریلوے حادثات میں جانی نقصانات قابل تشویش ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریلویز کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ تنظیم نو کے لیے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں