تازہ ترین

حکومت کا اسٹاک مارکیٹ میں مزید 400 ارب روپے کے سکوک بانڈ فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اسٹاک مارکیٹ میں مزید 400 ارب روپے کے سکوک بانڈ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مزید 400 ارب روپے اسلامی سکوک بانڈ فروخت کرے گی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 400 ارب روپے کے سکوک بانڈ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، 23 جنوری کو 100 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے، جس میں سے 40 ارب روپے سکوک اسلامی بانڈ ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔

23 جنوری کو 30 ارب روپے سکوک بانڈ 3 سے 5 سال کے لیے فکس ریٹ فروخت کیے جائیں گے ۔ جبکہ 23 جنوری کو 30 ارب روپے سکوک بانڈ 3 سے 5 سال کے لیے فلوٹنگ ریٹ فروخت کیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق 150 ارب روپے کے سکوک اسلامی بانڈ فروخت کیے جائیں گے،جس میں سے 21 فروری کو 30 ارب روپے سکوک بانڈ ایک سال کے لیے اور 21 فروری کو 60 ارب روپے سکوک بانڈ 3 سے 5 سال کے لیے فکس ریٹ فروخت کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی 21 فروری کو 60 ارب روپے سکوک بانڈ 3 سے 5 سال کے لیے فلوٹنگ ریٹ فروخت کیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق 19 مارچ کو بھی 150 ارب روپے سکوک اسلامی بانڈ جاری کیے جائیں گے، 30 ارب روپے سکوک بانڈ ایک سال کے لیے فروخت اور 60 ارب روپے سکوک بانڈ 3 سے 5 سال کے لیے فکس ریٹ فروخت کیے جائیں گے جبکہ 60 ارب روپے سکوک بانڈ 3 سے 5 سال کے لیے فلوٹنگ ریٹ فروخت کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -