اسلام آباد: تاجروں اور حکومت کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مذاکرات کا ایک اور دور آج ا ایف بی آر ہاؤس میں ہوگا۔
بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج تاجران اور حکومت آج پھر مذاکرات کریں گے، مذاکرات میں بینکنگ ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور دوسرے متنازعہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔
گزشتہ مذاکراتی دور بے نتیجہ رہا، تاجران ہر حال میں اس ٹیکس کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ ایف بی آر اور حکومت اس ٹیکس کے خاتمے کو ناممکن قرار دیا ہے۔