تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ ، سیاستدانوں پر بڑی پابندی عائد

اسلام آباد : توشہ خانہ کے ریکارڈ کے بعد حکومت نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا اور توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کردی، جس کے تحت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، قیمتی گھڑیاں، زیورات اور قیمتی تحائف لینے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، قیمتی گھڑیاں، زیورات،قیمتی تحائف لینے پر پابندی عائد کردی۔

توشہ خانہ پالیسی صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان اور دیگرحکومتی نمائندوں پر بھی لازم ہوگی۔

توشہ خانہ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ملکی وغیر ملکی شخصیات سے کیش بطور تحفہ لینےپر بھی پابندی ہوگی جبکہ مجبوراً کیش تحفہ وصول کرنے پر رقم قومی خزانے میں جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

پالیسی میں کہا ہے کہ تحائف میں ملنےوالی گاڑیاں ،قیمتی نوادرات کوئی بھی شخصیت خریدنے کی مجازنہیں ، تحائف میں ملنے والی گاڑیاں سنٹرل پول ، قیمتی نوادرات سرکاری مقامات پر سجائے جائیں گے۔

توشہ خانہ پالیسی کے مطابق صدر، وزیراعظم،کابینہ ارکان ودیگر300ڈالرسےکم مالیت کا تحفہ مارکیٹ ویلیو پر خریدنے کے مجاز ہوں گے ، 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف ریاست کی ملکیت ،اوپن آکشن کے ذریعے عوام بھی خریدسکیں گے۔

پالیسی کے اطلاق کے بعد سونے اور چاندی کےسکےاسٹیٹ بینک کےحوالےکیےجائیں گے، صدر، وزیراعظم کے سوا دیگر شخصیات پراہلخانہ کیلئے تحائف وصول کرنے پر پابندی ہو گی۔

توشہ خانہ پالیسی کی خلاف ورزی پر متعلقہ شخصیت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نئی پالیسی کےمطابق وزارت خارجہ افسران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کابینہ ڈویژن کو دینےکے پابند ہوں گے ، تحائف کی مالیت کا تعین ایف بی آر افسران اور نجی فرم سے کرایا جائے گا، تحفے میں ملنے والے اسلحے کی مالیت کا تعین نجی فرم اور پی او ایف کرے گی۔

Comments

- Advertisement -