تازہ ترین

حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاں: کراچی میں تاجروں نے احتجاجی تحریک شروع کردی

کراچی : حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کےخلاف کراچی میں تاجر احتجاج پر بیٹھ گئے اور بولٹن مارکیٹ میں احتجاجی کیمپ لگایا لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کےخلاف کراچی میں تاجروں نے احتجاجی تحریک شروع کردی۔

صبح سویرے تاجراحتجاج پر بیٹھ گئے، آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے بولٹن مارکیٹ میں نماز فجر کےبعددھرنا دے دیا اور احتجاجی کیمپ لگادیا ہے۔

چیئرمین شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہوچکی ہے اور ہماراکاروبار تباہ ہوگیا۔ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے۔

تاجراتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے،کوئی پالیسی دے،ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرے، اورقرض اتارو ملک سنوارو کے پیسے کا حساب دے۔

حکومت نے مسئلے کا حل نہ نکالا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -