اشتہار

رحیم یار خان ایئرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل کی شکایات موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب رحیم یار خان ایئرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں، ایک نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے 100 ناٹیکل میل کے دائرے میں طیاروں کو سگنل میں مسائل کا سامنا ہے۔

تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ اب رحیم یار خان ایئرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کے نیویگیشن سسٹم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کو پائلٹس کی طرف سے نئی شکایات موصول ہوئی ہیں، اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں طیاروں کے پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری سے فوری آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل نہ ملنے سے طیاروں کو دوران پرواز شدید دشواری ہوتی ہے، پہلے بھی کراچی اور لاہور ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری رپورٹ ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں