The news is by your side.

Advertisement

کرونا کیسز میں بتدریج اضافہ، اموات میں کمی واقع

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40 مریض انتقال کرگئے جبکہ 3449 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 40 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار 457 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں 42 ہزار 845 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3449 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.87 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک میں تاحال 9,691,087 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592 ہوگئی جبکہ اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 314 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں