تازہ ترین

خانہ کعبہ کے مطاف پر لگانے کیلئے چھتری حرم شریف میں پہنچا دی گئی

مکہ: دنیاکی تاریخ میں سب سے بڑی چھتری خانہ کعبہ کے مطاف پر لگانے کیلئے حرم شریف میں پہنچا دی گئی۔

ایک زمانہ تھا کہ جب مکہ مکرمہ میں حرم شریف ایک چھوٹی سی مسجد تھی لیکن آج یہ اتنی وسیع ہو چکی ہے کہ لاکھوں زائرین ایک ہی وقت میں نماز قائم کر سکتے ہیں، موجودہ وقت میں اس مسجد کا بہت بڑا حصہ ائیر کنڈیشنڈ ہے، مسجد کا صحن اس طرح بنایا گیا ہے کہ کتنی ہی دھوپ ہو بالکل ٹھنڈا رہتا ہے۔

لیکن دھوپ میں اور خاص کر دوپہر میں خانہ کعبہ کا طواف کرنا مشکل ضرور ہوتا ہے کہ گرمیوں میں دھوپ نہایت شدید ہوتی ہے۔

13183011_1398196950205920_1956228229_n

2008 کے دوران سعودی حکومت نے مسجد حرام کے صحن کو ڈھانپنے کیلئے بہت ہی بڑی بڑی چھتریاں لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، اس قسم کی چھتریاں مسجد نبوی میں نصب ہیں لیکن وہ اس سے چھوٹی ہیں، تاہم دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی چھتری خانہ کعبہ کے مطاف پر لگانے کیلئے حرم شریف میں پہنچا دی گئی۔

13183169_1398196890205926_1596192444_n

600 ٹن وزنی یہ چھتری طواف کرنے والوں کو شدید گرمی سے محفوظ کرے گی اور ساتھ ساتھ حرم شریف کے ائیرکنڈیشنڈ کولنگ کو محفوظ کرے گی۔

13220110_1398196916872590_112332536_n

جس کمپنی نے اسے ڈیزائن کیا ہے، سعودی حکومت نے انہیں پابند کیا ہے کہ اس کا ڈیزائن صرف اور صرف خانہ کعبہ کیلئے ہی کریں گے، اس پروجیکٹ پر اربوں ریال خرچ آئے گا۔

Comments

- Advertisement -