بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بجلی چور ہوشیار ہوجائیں ، گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : وزیر اعظم کےاحکامات پر عوام کو بجلی میں ریلیف دینے کیلئے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم اور کابینہ کی جانب سےعوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینے کے معاملے پر لاڑکانہ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئرسیپکو لاڑکانہ عبدالغفارماکاکی قیادت میں چانڈکا سب ڈویژن میں آپریشن کیا گیا ، آپریشن میں 1200 سے زائد بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے منقطع کرکےتاریں ضبط کرلی گئیں۔

- Advertisement -

سپرنٹنڈنٹ انجینئر کا کہنا ہے کسی قیمت پربجلی چوروں کوبخشانہیں جائیگا ان کے خلاف ،مقدمات درج ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے احکامات پر لیسکو نے بجلی چوروں کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے، چیف ایگزیکٹوانجینئر کا کہنا ہےبجلی چوری کے مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور بجلی چوروں کےسہولت کارلیسکوافسران و ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔

نگراں پنجاب حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز کو ہدایات جاری کردیں۔

بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے بعد پراسکیوشن کے طریقہ کارکو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے سب سے زیادہ لائن لاسسز لیسکو اور میپکو میں ریکارڈ کیے گئے۔

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کرے گی، چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائےگی۔

لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ میں ملوث سرکاری افسران اوراہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں