تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

محمد بن سلمان کے اہم اعلان کے بعد سعودی عرب کو بڑا فائدہ

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اہم اعلان کے بعد ملکی آئل کمپنی(آرامکو) کے شیئرز کی قدر میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سعودی محمد بن سلمان کا ایک انٹرویو مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہوا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال آرامکو کے ایک فیصد شیئرز غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کریں گے۔ اس بیان کے بعد بدھ کو آرامکو شیئرز کے لین دین میں 264 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ‘تاسی’ نے بدھ کو 10531.2 پوائنٹس پر گراف بند کیا۔ یہ اکتوبر 2014 کے بعد سے بلند ترین شرح ہے۔ سعودی مالیاتی منڈی(تداول) کے ذریعے 457.39 ملین شیئرز کا 13.19 ارب ریال میں لین دین ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سعودی آرمکو کے شیئر کی قیمت میں 1.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سعودی آئل کمپنی کی لین دین کی قدر اضافے کے بعد 739 ملین تک پہنچ گئی۔ معاشی ماہرین نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

سعودی عرب میں انکم ٹیکس اور لاکھوں ملازمتوں سے متعلق ولی عہد کا بڑا اعلان

خیال رہے کہ مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وژن کے تحت رواں سال بے روزگاری کی شرح 11 فیصد تک کم ہوجائے گی، ہم نے 2030 تک بے روزگاری 7 فیصد تک کم کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے، تیل کے علاوہ دیگر ذرایع سے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھ کر 350 ارب ریال تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مملکت میں پندہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عارضی طور پر مقرر ہے، جس کا مقصد سرکاری سبسڈی ایسے افراد کی جیبوں میں نہ جائے جو اس کے مستحق نہیں ہیں۔ جبکہ یہاں انکم ٹیکس نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ گذشتہ سال بہت سے ریکارڈ توڑے گئے ہیں رواں سال مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -