اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جی میل کا صارفین کی سہولت کیلئے بڑا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل کی ای میل سروس جی میل دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے اور اسے ای میل رابطے کے لیے مقبول ترین سروس مانا جاتا ہے، گوگل نے اس میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے اور جی میل سے ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔

گوگل نے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا تھا تاکہ جی میل ہر طرح کی سرگرمیوں کا حب بن جائے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز متعارف کروانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔

مذکورہ فیچرز متعارف ہونے کے بعد گوگل صارفین باآسانی ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے جی میل میں مزید بہتری کےلیے ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی مزیدد بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں