تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب جانے کے خواہش مند غیرملکیوں کیلئے بڑی خبر!

ریاض: سعودی حکومت نے فضائی پابندی کے شکار ممالک سے مملکت آنے والوں کے لیے ادارہ جاتی بنیاد پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ افراد جو ایسے ممالک سے سعودی عرب آئیں گے جہاں سے آمد پر پابندی ابھی اٹھائی نہیں گئی ہے انہیں سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کرنا پڑے گا تاہم سعودی وزارت داخلہ نے قرنطینہ کی پابندی سے کچھ زمروں کو استثنیٰ دیا ہے۔

ایئرپورٹ کے راستے مملکت آنے والے سعودی شہری، سعودی کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کا غیرملکی شوہر، سعودی خاتون کی غیرملکی اولاد اور مذکورہ زمروں میں سے کسی ایک کے ہمراہ آنے والے گھریلو ملازم قرنطینہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح ویکسین یافتہ مقیم غیرملکی کے ہمراہ آنے والا غیرویکسین یافتہ گھریلو عملہ بھی قرنطینہ نہیں کرے گا۔

مذکورہ بالا زمروں کے افراد اگر بری اور بحری راستوں سے بھی آرہے ہوں تب بھی یہ پابندی ان کے لیے نہیں ہے۔

اسی طرح ویکسین لگوانے والے، سرکاری وفود، سفارتی ویزا رکھنے والے، سفارت کار اور ان کے ہمراہ مقیم ان کے اہل وعیال اور فضائی عملے کے لیے بھی قرنطینہ کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔

دریں اثنا ہر وہ شخص جو صحت مند ہو (ویکسین یافتہ) اور 18 برس سے کم عمر کے اس کے ہمراہی، سفارتی ویزا رکھنے والے، سفارت کار اور ان کے ہمراہ مقیم ان کے اہل وعیال بحری عملہ قرنطینہ سے آزاد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -