اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کویت کا اقامہ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں شعبہ صحت کا اقامہ رکھنے والے غیرملکی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ملازمت سے متعلق معاہدے میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل شعبے کے اقامے کی مدت اب ایک سال کے بجائے تین سال کردی جائے گی جس سے ڈاکٹرز، نرسز اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ملازمین مستفید ہوسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اہم فیصلہ کویت کے سول سروس کمیشن(سی ایس سی) نے کیا ہے۔ شعبہ طب کے ملازمین کے اقامے کی تجدید تین سال کی ہوگی۔

وزارت صحت کی سفارش پر سی ایس سی نے یہ اہم قدم اٹھایا۔ سول سروس کمیشن نے محکمہ صحت سے گزراش کی ہے کہ وہ معاہدے کی مدت ختم ہوتے ہی اقامے کی تجدید کی درخواست دائر کرے۔

سی ایس سی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ہر ملازم کے کیس کا الگ الگ جائزہ لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں