لاہور : چیف سلیکٹر وسیم خان نے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دے کر تبدیل کردیا گیا۔
اس حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود کا ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونا افسوسناک ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ صہیب مقصود جلد قومی ٹیم میں واپس آئیں گے، صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اپنا چھٹا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک 2007 سے 2009 تک قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں، 5 جولائی 2018 تک 100 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والے واحد مرد کرکٹر ہیں۔
صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر اور فزیو نے مڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا جائزہ لیا اور کمر کی تکلیف کے باعث صہیب مقصود کو قومی اسکواڈ سے باہر کردیا۔