اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عوام کو بڑا ریلیف؛ خیبرپختونخوا میں چینی 87 روپے کلو

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب انہیں چینی سستے داموں فراہم کی جائے گی۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے عوام کوریلیف دینےکیلئے وافر مقدارمیں چینی درآمد کرلی۔چینی شہریوں کو فی کلو 87 روپے50پیسےمیں فراہم کی جائےگی۔

درآمدشدہ چینی مختلف ڈویژنز تک پہنچ گئی ہے جوعوام کوسستےداموں فراہم کی جائے گی۔چینی سستابازار اور جنرل اسٹورز پر87روپے50روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔

ڈی آئی خان، ہزارہ، ملاکنڈڈویژن، دیگرڈویژنز میں خریدوفروخت شروع ہوگئی ہے۔محکمہ خواراک کا کہنا ہے کہ گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور اب چینی کی قیمتوں میں مزیدکمی واقع ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد کم ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد پر آگئی ہے، ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں