تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی نیشنل بینک کی بڑی کامیابی

ریاض: سعودی نیشنل بینک(ایس این بی) نے پہلی سہ ماہی کے دوران 20 فیصد اضافی منافع حاصل کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی نیشنل بینک کی پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایس این بی نے اس دورانیے میں 3.41 بلین ریال خالص منافع کمایا۔

بینک کا کہنا ہے کہ منافع ٹوٹل آپریٹنگ آمدنی اور امپیرمینٹ سمیت کم اخراجات کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

ایس این بی نے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس ٹوٹل آپریٹنگ آمدنی میں بھی 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایک ہی وقت میں خرابیوں سمیت ٹوٹل آپریٹنگ اخراجات میں 8.9 فیصد کمی دیکھی گئی۔

سعودی عرب: مرکزی بینک نے صارفین کو خبردار کردیا

سعودی نیشنل بینک نے کہا کہ خرابیوں سمیت ٹوٹل آپریٹنگ اخراجات میں کمی کی بنیادی وجہ کم تنخواہوں اور ملازمین سے متعلق اخراجات ہیں۔

پہلی سہ ماہی میں متوقع کریڈٹ نقصانات کیلئے خالص امپیرمینٹ چارجز 29 فیصد کمی سے 280 ملین ریال ہوگئے۔ معاشی ماہرین نے بینک کے اضافی منافع کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -