تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: مرکزی بینک نے صارفین کو خبردار کردیا

ریاض: سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ دھوکا دہی پر مبنی ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی مرکزی بینک ساما کا کہنا ہے کہ بینک کی جانب سے صارفین کو کسی قسم کے پیغامات نہیں بھیجے گئے ہیں، گزشتہ دنوں سے صارفین کو پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں ان سے بینک تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔

دھوکا دہی پر مبنی پیغام میں کہا جارہا ہے کہ آپ کو بیرون ملک سے رقم ٹرانسفر کی گئی ہے، اپنی بینک تفصیلات کی تصدیق کرائیں تاکہ رقم کی منتقلی ہوسکے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، بینکوں میں رقوم منتقلی کا آسان طریقہ متعارف

ساما بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوشیار رہیں، یہ دھوکا دہی کا کوئی نیا طریقہ ہے جسے سادہ لوح صارفین پر استعمال کیا جارہا ہے۔

بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپنی بینک تفصیلات اور کوائف کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں، خود ساما یا آپ کے اپنے بینک کے اہلکار بھی آپ سے خفیہ معلومات پوچھنے کے مجاز نہیں۔

Comments

- Advertisement -