بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

یونانی حکومت نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کا داخلہ بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز : ترکیہ کے تباہ کن زلزلے میں زندہ بچ جانے والے متاثرین کیلئے یونان نے اپنے دروازے بند کردیئے، سرحد پر پہرہ سخت کردیا۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کی حکومت نے زلزلے کے متاثرین کو اپنے ملک میں آمد سے روکنے کے لیے سرحدی گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے حالیہ زلزلوں کی وجہ سے زلزلہ متاثرین کی یورپ کی طرف منتقل ہونے کی ایک نئی لہر شروع ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے یونان اپنی سرحدی حفاظت کو بڑھا رہا ہے۔

- Advertisement -

یونان کے وزیر نوٹس میتاراچی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ایوروس میں ترکیہ کی زمینی سرحد پر سیکڑوں اضافی محافظ تعینات کردیے ہیں، اور وہ ایجیئن کی نگرانی کے لیے متعدد نئی کشتیاں بھی خریدے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں لوگوں کی اس طرح منتقلی بحران کا حل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے میں کم از کم 50ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جس میں لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں امداد کی شدید ضرورت ہے۔

نوٹس میتاراچی نے کہا کہ یونان ترکیہ کے ساتھ 22 میل سرحد کو بیرئیر اور باڑ کے نظام کے ساتھ مکمل طور پر سیل کرنا چاہتا ہے تاکہ زلزلہ متاثرین یونان میں داخل نہ ہو سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں