تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حکومت کا بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ایتھنز: یونان کی حکومت نے ملک میں آبادی بڑھانے کے لیے بچے کی پیدائش پر بچے کو 2 ہزار یورو بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کی حکومت نے ملک میں تیزی سے کم ہونے والی آبادی کو بڑھانے کے لیے والدین کو بچے کی پیدائش پر رقم بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق یونان میں 2050 تک 36 فیصد آبادی 65 سال سے زائد عمر کی ہوگی، جو ملک کی بقاء کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونان میں 2016 میں بچوں کی پیدائش کی شرح 8.5 فیصد تھی جبکہ اموات کی شرح 11.2 فیصد رہی تھی۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے عوام میں آبادی بڑھانے کی ترغیب دینا شروع کردی۔

مزید پڑھیں: سیاحت کا فروغ: حکومت کی زبردست پیش کش، بچے پیدا کرکے اٹلی میں‌ مکان حاصل کریں

یونانی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر بچے کی پیدائش پر شادی شدہ جوڑے کو فی بچہ 2 ہزار یورو (3 لاکھ 36 ہزار روپے) تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔

حکومت نے آبادی بڑھانے کے حوالے سے شروع کی جانے والی مہم کے لیے خطیر رقم بھی مختص کردی۔ رپورٹ کے مطابق یونانی حکومت کی پیش کش ملک میں بسنے والے دیگر یورپین ممالک کے باشندوں کے لیے بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -