11.7 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

ہرا لہسن : موسم سرما میں صحت اور تندرستی کا ضامن

اشتہار

حیرت انگیز

قدرت نے انسان کی صحت اور تندرستی کیلئے ہر موسم میں اس کی سختیوں اور اثرات سے بچاؤ کیلئے مختلف سبزیاں اور پھل پھی پیدا کیے ہیں تاکہ انسان ان نعمتوں سے مستفید ہوسکے۔

موسم سرما میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال پیش آتی ہے جب لوگوں کی بڑی تعداد نزلہ زکام کھانسی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

ویسے تو سردی کا موسم اپنے ساتھ خشک میوہ جات تو لاتا ہی ہے اس کے ساتھ ہی عمدہ اقسام کی سبزیاں بھی بازاروں میں نظر آنے لگتی ہیں۔

- Advertisement -

ان سبزیوں کا استعمال نہ صرف ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ ہمیں موسمی بیماریوں سے بھی نبرد آزما ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سبز لہسن کا شمار بھی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو ہمیں سردیوں میں ہی دستیاب ہوتی ہیں، یہ سبزی اپنے اندر کون سے فائدے چھپائے ہے اور اسے کس طرح ہم سال بھر کے لئے اپنے گھر میں محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن میں سے کچھ کو یہاں بیان کیا جارہا ہے، ذیابطیس، کولیسٹرول، بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں میں سبز لہسن کھانا بہت فائدہ مند ہے۔

ہرا لہسن بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے ساتھ ساتھ خراب کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔

ہرے لہسن میں موجود ایک خاص قسم کا سلفر پایا جاتا ہے جسے ایلیسن کہتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے جس سے جسم میں موسمی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے، اس میں پولی سلفائیڈ اور میگنیز جیسے منرل پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لئے بھی مفید ہیں۔

ہرا لہسن اینٹی بیکٹریل اور غیر سوزشی خوبیوں سے مالا مال ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد، اعضا کی سوزش، انفیکشن، سانس کی بیماریاں وغیرہ میں آرام ملتا ہے۔

اس کے علاوہ ہرا لہسن اینٹی سیپٹیک خوبیوں کا بھی حامل ہے جو زخموں کو خراب ہونے بچاتا ہے اور انہیں جلد بھرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں