تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی کیلئے آج سے گرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز

کراچی : اہلیان کراچی کو صبر کا پھل گیا، آج سے شہر قائد کے باسیوں کے لیے گرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، پہلی گرین لائن کا تعمیراتی کام 2016 میں شروع ہوا تھا۔

سرجانی ٹاؤن سے نمائش تک تعمیر کیے جانے والے اکیس کلومیٹر طویل ٹریک پر 80 بسیں مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچائیں گی۔ پہلا فیز مکمل فعال کردیا گیا۔

گرین لائن انتظامیہ نے 22اسٹیشنز پر آج سے80بسیں چلانے کا دعویٰ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 10اسٹیشنز پر25 بسیں چلائی گئی تھیں۔

ترجمان گرین لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر3منٹ کے بعد بس اسٹیشن پرآئے گی، اسٹیشن پر بس کا دروازے صرف20سیکنڈ مسافروں کیلئے کھلے گا،

پہلے مرحلے میں سرجانی ٹاون سے نمائش تک 21 کلو میٹر روٹ پر بسیں چلائی گیئں۔ کرایہ 15 سے 55 روپے رکھا گیا۔ ٹکٹ کے لیے ریچارج ایبل کارڈز بھی دستیاب ہیں۔

18میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں، کھڑے ہو کر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔

مزید پڑھیں : انتظار کی گھڑیاں ختم، شہر قائد میں گرین لائن سفر کا آغاز

خیال رہے گرین لائن منصوبہ کی تعمیرات ن لیگ کے دور میں 2016 میں شروع ہوئی تھیں۔ 16 ارب روپے لاگت والا منصوبہ ایک سال کی مدت میں مکمل ہونا تھا۔ مگر گرین لائن 4 سال کی تاخیر کے بعد 35 ارب روپے سے مکمل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -