تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا ریاستی وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

وسکانسن : امریکی ریاست وسکانسن میں الیکشن کمیشن کوصدارتی انتخاب کی ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست دی گئی ہے، درخواست گرین پارٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔

امریکا میں صدارتی انتخاب کے دو ہفتے بعد ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی گئی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست حالیہ امریکی انتخابات میں شامل گرین پارٹی کی صدارتی امیدوارجل اسٹین نے دی۔

جل کا کہنا ہے کہ وہ مشی گن اور پینسلواینیا میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیں گی، جہاں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو حیرت انگیز شکست دی تھی ، اگر تینوں ریاستوں میں ووٹ زیادہ ہوئے تو ہیلری جیت سکتی ہے۔

votes

ریاست میشی گن میں دوبارہ گنتی کی درخواست دینے کا آخری دن بدھ ہے جبکہ پینسلواینیا میں اس درخواست کے لیے پیر آخری روز ہے۔

وسکانسن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے معمولی برتری سے ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی، ویسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرنتیجہ تبدیل ہو بھی گیا تو بھی ہیلری کلنٹن صدر نہیں بن سکیں گی، ویسکانسن کے دس الیکٹورل ووٹ ہیں۔

دوسری جانب ہیلری کلنٹن کو اب تک چونسٹھ ملین دولاکھ تیئیس ہزار نو سو اٹھاون ووٹ اور ٹرمپ کو باسٹھ ملین دولاکھ چھے ہزار تین سو پچانوے ووٹ ملے ہیں اس طرح ہیلری کلنٹن کو عوامی ووٹ ٹرمپ کے مقابلے میں بیس لاکھ سے زیادہ ملے ہیں۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے


امریکا کے آٹھ نومبر کے صدارتی انتخابات میں اگر چہ ہیلری کلنٹن کو عوامی ووٹ زیادہ ملے ہیں لیکن ٹرمپ کو الکٹورل ووٹ زیادہ ملے اس لئے انہیں انتخابات میں فاتح قراردیا گیا۔


مزید پڑھیں : امریکی انتخابات، امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام


واضح رہے کہ 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل بھی ہیکنگ کے خدشات سامنے آئے تھے اور اوباما انتظامیہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ روس ووٹر رجسٹریشن ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بعد ازاں انتخابی حکام اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس امکان کو رد کیا تھا کہ روس ہیکنگ کے ذریعے امریکی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -