سفری آزادی کے حامل 109 ممالک کی فہرست میں پاکستان 106 نمبر ہے یعنی کہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے برے ترین پاسپورٹس میں سے ایک ہے۔
اس بات کا انکشاف ایک عالمی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں دنیا کے 109 ممالک کو رینکنگ دی گئی ہے۔
سالانہ ہینلے اینڈ پارٹنرزویزہ پابندی انڈکس عالمی ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تیار کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں کسی بھی ملک کو رینکنگ اس بنا پردی جاتی ہے کہ مذکورہ ملک کے شہری کتنے دیگر ممالک میں بغیرویزہ کے سفرکرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان اس فہرست میں 92 ویں نمبرتھا اورصومالیہ بھی اسی مقام پرتھا جبکہ افغانستان اس فہرست میں سب سے نیچے یعنی 109 ویں نمبر پرہے۔