The news is by your side.

Advertisement

کرونا ٹیسٹ منفی، قومی کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کرنے کا موقع مل گیا

سنچورین: دورہ جنوبی افریقا پر موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آچکے ہیں گرین شرٹس آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کےدورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی، قومی اسکواڈ آج جنوبی افریقی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا۔

کھلاڑی جنوبی افریقی بورڈ کے تحت کام کرنے والے میڈیکل پینل کی ہدایات پر پوری طرح عمل درآمد کرتے ہوئے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں پریکٹس کریں گے، پریکٹس سیشن میں مہمان کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ جسمانی استعداد بہتر بنانے کیلیے فٹنس ڈرلز کا بھی سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جمعےکی شب جنوبی افریقہ پہنچنےپر قومی اسکواڈ کےکووڈ ٹیسٹ لیےگئے تھے، جو منفی آئے، اسکواڈکی دوسری کووڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی۔

پروٹیز کیخلاف ون ڈے سیریز کا آغاز دو اپریل سےہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں