ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

حب : پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حب چوکی صدر تھانے کے قریب دستی بم حملے میں 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا صدر تھانے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے پاس ہوا، مذکورہ دھماکا ممکنہ طور پر دستی بم کا ہے۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید جانچ پرتال کی جارہی ہے، دھماکا کس طرح کیا گیا اس کی حقیقت جلد سامنے آجائے گی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر تھانے کے قریب دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت موسیٰ ولد گل 55سالہ، عبدالغفور 35 سالہ اور امان اللہ 25 سالہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں