اشتہار

سابق رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سابق رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

ایس پی صدر سرکل نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود ناصر خان موسی زئی کے حجرے پر نامعلوم ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا، حملہ آورروڈ سے ہینڈ گرینیڈ حجرے میں پھینک کر فرارہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی خان نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کئے جبکہ بی ڈی یو نے ہینڈ گرنیڈ کی تصدیق کردی ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور قریب کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے، حقائق معلوم کرنے کے لئے شواہد کی روشنی میں مختلف زاویوں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ قریبی علاقہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی مذمت

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سابق ایم این اے ناصرموسیٰ زئی کےگھر پر حملے کی مذمت کی ہے اور حملے کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مطالبہ کیا کہ حملے کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو بےنقاب کیاجائے، انہوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
کےپی حکومت مہنگائی کے بعد عوام کی جان کی دشمن بن گئی، صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے،عوام کی جان چھڑائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے حال ہی میں پی ٹی آئی کو خیرباد کہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں