تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون کی زندگی پر سیریز بنانے کی تیاری

کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر ایک نیٹ فلکس سیریز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات اسمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر سیریز  بنائی جائے گئی جس میں مرکزی کردارمعروف اداکارہ صوفیہ ورگارا ادا کر رہی ہیں۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق گرزیلڈا بلانکو اس دھندے میں منشیات اسمگلر پیبلو ایسکوبار کی حریف تھی، بلانکو اس قدر سفاک تھی کہ اپنے مخالف گینگز کے کارندوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسمگلر خاتوں نے 2 شادیاں کیں اور اپنے دونوں شوہروں کو بھی قتل کر دیا تھا،  بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا تھا کہ گرزیلڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں۔

گرزیلڈا بلانکو نے 70 اور 80 کی دہائیوں میں منشیات اسمگلنگ سے ڈیڑھ ارب پاﺅنڈ سے زائد کی دولت کمائی، اس نے 11سال کی عمر میں 10سالہ لڑکے کو قتل کیا تھا اور یہ اس کی زندگی کی پہلی واردات تھی۔

رپورٹس کے مطابق گرزیلڈا بلانکو کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک بار ایک 2سالہ بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

گرزیلڈا بلانکو نے 200 سے 2 ہزار کے درمیان لوگوں کو قتل کرایا، اب اس کی زندگی پر نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ جاری ہے۔

اداکارہ صوفیہ ورگارا کا کہنا ہے کہ اسے گرزیلڈا بلانکو بننے کے لیے روزانہ 2گھنٹے میک اپ کروانے میں لگ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -