جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دلہے نے شادی سے ساس کو ہی جانے کا کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شادی بیاہ کی تقریب میں دلہا اور دلہن کے بعد ان کے والدین ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور ہر کوئی والدین کو شادی کی مبارک باد دے رہا ہوتا ہے لیکن حیران کن طور پر دلہے نے دلہن کی والدہ کو ہی شادی سے جانے کا کہہ دیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دلہے نے ساس کی پرفیوم کی مہک سے تنگ آکر تقریب چھوڑنے کا کہہ دیا۔

ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ اس وقت وائرل ہوئی جس میں دلہے نے بتایا کہ ‘میں نے شادی کے روز ساس کو وینیو چھوڑ دینے کا کہا تھا کیونکہ ان کے پرفیوم کی خوشبو مجھے پریشان کر رہا تھا’۔

دلہے کے مطابق ‘اس پرفیوم کی وجہ سے میرا وہاں کھڑا رہنا دوبھر ہوگیا اسی لیے میں بیچ فوٹو سیشن سے چلا گیا جس پر میری دلہن نے اپنی والدہ کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا’۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ ‘اس کے بعد بھی میرے سر میں درد برقرار رہا تو میں نے اپنی ساس سے کپڑے بدلنے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ نہیں کر سکتیں تو وینیو سے ہی چلی جائیں’۔

صارف نے لکھا کہ ’ہاں میری بیوی کو اس کا علم تھا میں نے اس سے پہلے بھی خریدے گئے پرفیوم پر بھی ایسا ہی ردعمل ظاہر کیا تھا اور یہ صرف تیسرا موقع تھا جب میں نے پرفیوم کے لیے برا ردِ عمل ظاہر کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں