ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

دلہن والوں کی طرف سے کھانا دینے میں معمولی تاخیر، دولہے نے انوکھا قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے چندولی ضلع کے گاؤں حامد پور میں دلہن والوں کی طرف سے کھانا دینے میں معمولی سی تاخیر پر دولہے نے ایسا انوکھا قدم اٹھایا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دولہا دلہن کی شادی 7 ماہ قبل طے کی گئی تھی جبکہ 22 دسمبر کو تقریبات بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوئیں۔

دلہن والوں نے باراتیوں کا استقبال مٹھائی سے کیا اور بعد میں انہیں کھانا پیش کیا۔ تاہم، دولہے کے ایک رشتے دار نے دعویٰ کیا کہ اسے کھانا تاخیر سے فراہم کیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: دلہن نے دولہے سے ’چرس‘ منگوا لی

لڑکی والوں نے باراتیوں کو تسلی دینے کی کوششیں کیں لیکن دولہے والے ناراض ہو کر وہاں سے جانے لگے۔ ایک موقع پر دولہا غائب ہوگیا اور قریبی رشتے دار کی بیٹی سے شادی کر لی۔

جب دلہن والوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے شکایت درج کروانے کیلیے پولیس سے رجوع کیا اور جب کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو انہوں نے 24 دسمبر کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے مدد طلب کی۔

دلہن کے اہل خانہ نے 7 لاکھ روپے کے مالی نقصان کا دعویٰ کیا جس میں دولہے کے گھر بھیجے گئے جہیز میں 1.5 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔

لڑکی نے ایس پی سے درخواست کی کہ 5 باراتیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

دلہن کے بھائی راجو نے بتایا کہ ایس پی نے انہیں کارروائی کا یقین دلایا لیکن انہیں ابھی تک کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ راجو نے مقامی پولیس کی کارکردگی پر تنقید کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں