جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ساس کو سگریٹ پیتا دیکھ کر دولہے کا شادی سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں اور معمولی بات پر بھی دلہا یا دلہن شادی سے انکار کردیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں پیش آیا جہاں دولہا اس وقت حیران رہ یا جب اس نے اپنی ساس کو سگریٹ نوشی کرتے اور ڈی جے کے گانوں پر رقص کرتے دیکھا۔

سریا ترین سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور راج پورہ کی لڑکی کی شادی کا اہتمام کیا گیا اور 27 جون کو تقریب سے قبل ازدواجی رسومات ادا کی گئی تھیں۔

- Advertisement -

جب دولہا منڈپ میں رسم شروع ہونے کا انتظار کررہا تھا تو کچھ باراتی کھانا کھا رہے تھے اور دوسری طرف کچھ لوگ خوشی میں ڈانس کررہے تھے۔

بیٹی کی شادی کی خوشی میں دلہن کی والدہ سگریٹ پھونکتے ہوئے ناچنے والے ہجوم میں شامل ہوگئیں یہ دیکھ کر دولہا دنگ رہ گیا۔

دلہے نے فوری رسموں کو روکنے کا فیصلہ کیا اور لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

دلہے کے منع کرتے ہوئے سب حیران رہ گئے اور شادی اچانک رک گئی، دلہے کے انکار پر دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور شادی منسوخ کردی گئی۔

دلہا اہلخانہ سمیت گھر واپس لوٹ گیا جبکہ دلہن بھی ماں کے ساتھ گھر چلی گئی۔

واقعے کے بعد اہل خانہ کے درمیان پنچائت ہوئی جس میں کمیونٹی کے ارکان نے صورتحال میں ثالثی کرنے اور مشترکہ بنیاد تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد خاندان آگے بڑھا اور اپنے تعلقات کو بحال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں