جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شادی کے 10 منٹ بعد دلہن بیوہ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست نیبراسکا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ ہنستے ہوئے چہرے غم سے نڈھال ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیبراسکا میں جانی مے ڈیوس نامی دلہن کی شادی 19 جون کو 48 سالہ ٹورازے ڈیوس کے ساتھ ہوئی مگر دلہا 10 منٹ بعد ہی چل بسا۔

شادی ہونے کے بعد ٹورازے ڈیوس تقریب میں آئے مہمانوں سے مبارکبادیں وصول کر رہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑ اور وہیں مر گیا۔ شادی میں دلہا اور دلہن کے اہل خانہ اور دوست احباب موجود تھے۔

بیوہ خاتون جانی مے ڈیوس کے ساتھ آفس میں کام کرنے والی مونیکا کا کہنا تھا کہ جانی مے ڈیوس کی زندگی کا سب سے خوشگوار دن تھا، میں صرف اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہی دیکھ رہی تھی۔

مونیکا نے اس سانحے کے تناظر میں ایک مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد ٹورازے ڈیوس کی تدفین کے اخراجات اور جانی مے ڈیوس کیلیے بچوں کے ساتھ زندگی گزارنے کیلیے ایک لاکھ پاؤنڈ جمع کرنا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں