بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

کھانے میں تاخیر پر دلہا طیش میں شادی چھوڑ کر چلاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران طعام میں تاخیر ہونے پر دلہا شادی ادھوری چھوڑ کر چلا گیا۔

بھارت سے شادی بیاہ کی سامنے آئیں دماغ میں گھنٹی بجتی ہے کہ یقیناً کچھ منفرد اور حیران کن کام ہوا گا، جی ہاں! اس دفعہ سامنے آنے خبر میں پتہ چلا ہے کہ ایک تقریب کے دوران دلہا کھانے میں تاخیر پر طیش آگیا اور شادی چھوڑ کر چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دلہے میاں بارات لیکر شادی ہال پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ باراتیوں کو اچھے انداز میں پوچھا گیا۔

- Advertisement -

شادی کی رسمیں بھی باخوبی اختتام ہوئی مگر معاملہ کھانے پر آکر خراب ہوگیا، تمام رسومات کی ادائیگی کے بعد کھانا کھلنے میں کچھ تاخیر ہوئی تو دلہے میاں غصّے سے بپھر گئے اور والد کو بلاکر شادی رکوانے کا کہا۔

والد نے شادی رکوائی اور دلہن والوں سے ملنے والے تمام تحائف واپس کیے، واقعے کا علم علاقے کے معززین کو ہوا تو انہوں نے دلہے کو بلاکر معاملہ رفع دفع کرنے کی کشش لیکن پتہ چلا کہ غصّے سے بھرے دلہے میاں پہلے ہی شادی ادھوری چھوڑ کر پنڈال سے نکل چکے ہیں۔

دلہن کے والد نے دلہا کے واپس جانے پر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں