تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دلہا ’پیاز‘ کا ہار پہن کر دلہنیا لینے پہنچ گیا

پاکپتن میں دلہا پیاز کا ہار پہن کر دلہنیا لینے پہنچ گیا اور پیاز مہنگی ہونے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو سے زائد ہوگئی جس پر دلہے میاں محمد آصف نے نوٹوں یا پھولوں کے بجائے پیازوں کا ہار پہن کر دلہنیا لینے پہنچے۔

دلہے میاں کو تقریب میں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا لیکن انہوں نے منفرد احتجاج ریکارڈ کروادیا۔

مزید پڑھیں: نئے نویلے جوڑے کو پیٹرول اور ڈیزل کا تحفہ

دلہے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 620 روپے تک پہنچ گئی جبکہ پیاز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

شہریوں کی جانب سے مہنگائی پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لاکر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

Comments

- Advertisement -