تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث دلہا دلہن کو لینے پیدل چل پڑا

بھارت کی ریاست اڈيشا میں جاری ڈرائیوروں کی ہڑتال بھی نوجوان کی شادی میں آڑے نہ آ سکی اور وہ دلہن کو لینے باراتیوں کے ہمراہ لمبے سفر پر پیدل ہی چل پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کی طے شدہ شادی سے کچھ روز قبل ریاست میں ڈرائیوروں نے ہڑتال کی کال دی۔ گزشتہ روز جب دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن کو لینے کے لیے گھر سے نکلا تو اسے ٹرانسپورٹ نہ مل سکی۔

کئی گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد فیصلہ ہوا کہ شادی میں پہنچنے کے لیے 28 کلو میٹر کے طویل سفر کو پیدل طے کیا جائے گا۔ دلہا باراتیوں کے ہمراہ رات بھر پیدل سفر کرنے کے بعد آج صبح دلہن کے گھر پہنچا جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

دلہا کے اہل خانہ نے بتایا کہ ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث کوئی ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں تھی جس کے بعد ہم نے پیدل چلنے کا فیصلہ کیا اور آخر کار اپنی منزل تک پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر دلہا کی باراتیوں کے ہمراہ سڑک پیدل چلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین حیران رہ گئے اور نوجوان کی ہمت کو داد دی۔

شادی ہونے کے بعد اب دلہا ہڑتال ختم ہونے کے انتظار میں اپنے سسرال میں ٹھہرا ہوا ہے۔ ہڑتال ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی وہ دلہن کو لے کر اپنے گھر روانہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -