اشتہار

اسٹیج پر دلہے کی والدہ کے ہاتھوں پٹائی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہونے والی شادیاں اکثر اوقات خبروں کی زینت بن جاتی ہیں اور شادی کے دن ہوئے عجیب و غریب واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع حامرپور میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں والدہ نے اسٹیج پر چڑھ کر مہمانوں کے سامنے دلہا کی چپل سے پٹائی کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف ہیں اس دوران اسٹیج پر چڑھیں اور دلہے کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔

- Advertisement -

دلہے کی والدہ نے اسٹیج پر پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر چپل اتار کر دلہے میاں کو مہمانوں کے سامنے مارنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے بیٹے امیش چندر کی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی کے فیصلے پر خوش نہیں تھی، بیٹے نے اپنے اہلخانہ کی خواہشات کے خلاف انکیتا سے کورٹ میرج کی تھی۔

کورٹ میرج کے چند ماہ بعد لڑکی کے والد نے فیصلہ کیا کہ بیٹی اور داماد کی شادی کی تمام رسمیں مقامی ہال میں ادا کی جائیں گی اور جب اس شادی کی خبر لڑکے کی ماں کو ہوئی تو انہوں نے ہال پہنچ کر اپنے بیٹے کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں