تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’’بارش کا پانی نہ نکلنے پر دلہے کا انوکھی سواری پر احتجاج‘‘

نواب شاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں بارش کا پانی نہ نکلنے پر دلہے نے انوکھی سواری پر احتجاج کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نواب شاہ کے علاقے جام صاحب میں بارش کا پانی موجود ہونے کے باعث دلہے کو مشکل ہوئی تو اس نے انوکھی سواری پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

دلہے کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے دلہے کو کندھے پر اٹھا کر بارش کے پانی سے باہر نکالا، باراتیوں نے بارش کے پانی کی عدم نکاسی کے خلاف انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جام صاحب شہر کے محلے ڈاھری کالونی میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، بارش کے پانی کی عدم نکاسی سے 22 سالہ نوجوان رفیق احمد ڈاھری کی شادی کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔

باراتیوں کا کہنا تھا کہ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی خوشیاں بھی ماند پڑچکی ہیں، 15 روز گزرنے کے باوجود علاقے سے پانی نکالا نہیں گیا ہے۔

باراتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -